بھٹکل:28؍ڈسمبر(ایس او نیوز) شرالی کے ماوین کٹے سے بینگر ے کینٹن کی طرف پیدل جارہے شخص کو سامنے سے اکٹیوا ہونڈا سواری توازن کھو کر ٹکر دینے کے نتیجے میں شدید زخمی ہوکر ہلاک ہونے کا واقعہ جمعرات کی رات پیش آیاہے۔
مہلوک کی شناخت گنیش گوند نائک چنمریمنے (27)بتائی گئی ہے۔ بتایاگیا ہے کہ سواری سے ٹکر ہونے کی وجہ سے گنیش شدید زخمی ہوا تو اسپتال میں ابتدائی علاج کے بعد منی پال اسپتال لے جانےکی تیار ی میں تھے اسی دوران گنیش ہلاک ہونے کی بات کہی جارہی ہے۔ مرڈیشورپولس تھانے میں بائک سوارکے خلاف کیس درج ہواہے، جانچ جاری ہے۔